مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے ساتھ تعاون ضروری ہے: ترک صدر اردگان


مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے ساتھ تعاون ضروری ہے: ترک صدر اردگان

ترک صدر رجب طیب اردگان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکہ کے ساتھ تعاون ضروری ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق صدر ٹرمپ سے واشنگٹن میں ملاقات میں ترک صدر کا کہنا تھا کہ وہ امریکہ کے ساتھ نئی بنیادوں پر تعلقات استوار کرنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ نے کہا کہ وہ پی کے کے اور داعش کیخلاف جنگ میں ترکی کی حمایت کرتے ہیں۔

اس جنگ میں تعاون کی پیشکش کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے ترک صدر کو فوجی ساز و سامان کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کرائی۔

صدر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ شام کے مسئلہ کا پر امن حل نکالنے کے لیے ترک کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔

ملاقات میں خطے کی صورتحال اور  باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

 

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری