ظریف کی بھارتی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات


ظریف کی بھارتی سیکرٹری خارجہ سے ملاقات

بھارتی سیکرٹری خارجہ نے ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات اور مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بھارتی سیکرٹری خارجہ جے شنکر نے ایرانی وزیر کارجہ محمد جواد ظریف سے ملاقات اور گفتگو کی ہے۔

اس ملاقات میں ڈاکٹر ظریف نے ایران اور بھارت کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص تجارت اور انرجی سے متعلق مشترکات اور تجربات کو مزید وسعت دینے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ باہمی تعلقات میں کمی اور خامیوں کو دور کرنے کیلئے دونوں ممالک کے حکام کو زیادہ سے زیادہ اقدامات اٹھانے ہونگے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان بینکنگ چینلز میں موجود رکاوٹوں کو دور کرنے اور ایرانی طلباء کیلئے بھارت میں امکانات بڑھانے پر زور دیا۔

اس موقع پر بھارتی سیکرٹری خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے درمیان روابط کے نقطہ نظر کو مثبت قرار دیا اور کہا کہ ایرانی حکام بالخصوص وزیر تیل کے ساتھ ملاقات کو خوشائند قرار دیا۔

جے شنکر نے دونوں ممالک کے درمیان انرجی، ٹرانزیٹ اور بین الاقوامی شمال – جنوب کریڈور کے حوالے سے تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری