موصل کا کتنا علاقہ داعشیوں کے قبضے میں ہے؟


موصل کا کتنا علاقہ داعشیوں کے قبضے میں ہے؟

عراق کی مشترکہ فوجی کمان کے ترجمان نے داعش کی موصل میں تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کی مشترکہ فوجی کمان کے ترجمان یحی رسول نے کہا ہے کہ موصل شہر کا صرف 12 مربع کلو میٹر کا علاقہ داعش زیر قبضہ ہے۔

انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا: پیر تک داعشی دہشتگردوں کی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار 467 افراد تک پہنچ گئی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ موصل کے بائیں جانب کے تمام علاقے عراقی فورسز کے کنٹرول میں ہیں اور عوام کی زندگی معمول کے مطابق دوبارہ بحال ہوگئی ہے۔

رسول نے کہا کہ موصل کے دائیں جانب علاقوں میں سے 89۔5 فیصد علاقے عراقی فوج کے قبضے میں ہیں اور صرف 12 مربع کلو میٹر کا علاقہ داعش زے زیر قبضہ ہے۔

انہوں نے تاکید کی کہ عوامی رضاکار فورسز نے القیروان اور البعاج علاقوں کی جانب حیران کن پیشقدمی کی ہے۔

یاد رہے کہ موصل کی آزدی کیلئے جاری آپریشن گزشتہ سال 31 آکتوبر سے آغاز ہوا تھا۔

کہا جارہا ہے کہ عراقی فورسز موصل کے اطراف والے علاقوں میں بھی آپریشن جاری رکھیں گے اور دہشتگردوں کے شام کی جانب فرار والے راستوں کو بند کردیں گے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری