مسلح افراد کا ننگرہار میں گورنر ہاوس اور ٹی وی عمارت پر حملہ


مسلح افراد کا ننگرہار میں گورنر ہاوس اور ٹی وی عمارت پر حملہ

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگرہار میں مسلح افراد نے گورنر ہاوس اور سرکاری ٹی وی کی عمارت پر دھاوا بول دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کچھ دیر پہلے مسلح افراد نے صوبہ ننگرہار میں سرکاری عمارتوں پر حملہ کیا ہے۔

کہا جارہا ہے کہ یہ مسلح افراد ننگرہار میں سرکاری ٹی وی اور ریڈیو کے دفتر میں داخل ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب ننگرہار کے گورنر کی رہائشگاہ پر بھی حملہ ہوا ہے۔

ان حملوں کی تفصیلات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری