فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید چار طالبان دہشتگردوں کو پھانسی


فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے مزید چار طالبان دہشتگردوں کو پھانسی

پاکستان مخالف کارروائیوں میں ملوث اسلام اور انسانیت کے دشمن تحریک طالبان کے چار مزید درندہ صفت دہشت گرد اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے آئی ایس پی آر کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ فوجی عدالتوں سے موت کی سزا پانے والے 4دہشت گردوں کو آج صبح تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ہے۔

پھانسی کی سزا پانے والوں میں احمد علی، اصغر خان، ہارون رشید اور گل رحمان  شامل ہیں۔

پاک فوج کے ترجمان کے مطابق مذکورہ دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملے اور ان کو شہید و زخمی کرنے، تعلیمی اداروں پر حملے،  عام شہریوں کو نشانہ بنانے اور سرکاری املاک کو تباہ کرنے جیسے کریہہ جرائم میں ملوث پائے گئے تھے۔

واضح رہے کہ چاروں دہشت گردوں پر فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے گئے، جہاں دوران سماعت دہشتگردوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا تھا، جس کے بعد ان کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔

معصوم لوگوں کے قاتل طالبان دہشتگردوں کے ناپاک وجود کو آج صبح ایبٹ آباد میں ان کے انجام تک پہنچایا گیا۔

یاد رہے پچھلے ہفتے بھی تحریک طالبان کے 4 دہشتگرد قیصر خان ولد حبیب خان، محمد عمر ولد سیدا جان، قاری زبیر محمد ولد سخی محمد اور عزیز خان ولد اشبرکو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا تھا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری