سعودی جنگی طیاروں کی بمباری سے 23 یمنی مسافر شہید

سعودی جنگی طیاروں نے مسافروں سے بھری بس کو نشانہ بناکر 23 یمنیوں کو شہید کردیا۔

سعودی جنگی طیاروں کی بمباری سے 23 یمنی مسافر شہید

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی عرب کے متجاوز جنگی طیاروں نے صوبہ تعز کے جنوب مغرب میں واقع الوازعیہ علاقے پر بمباری کرتے ہوئے 23 بے گناہ شہریوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

رپورٹ کے مطابق شہید ہونے والوں میں اکثریت بچوں اور خواتین کی ہے۔

آل سعود یمن کے مفرور صدر عبد ربہ منصور ہادی کو اقتدار میں واپس لانے کیلئے دو سالوں سے بے گناہ مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں۔

اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق یمن میں آل سعود کے حملوں سے تاحال 12 ہزار سے زائد مسلمان شہید جبکہ ہزاروں زخمی اور لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری