لندن کا واشنگٹن کیساتھ انٹیلی جنس تعاون جاری رہیگا


لندن کا واشنگٹن کیساتھ انٹیلی جنس تعاون جاری رہیگا

برطانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ لندن واشنگٹن کیساتھ خفیہ اطلاعات پر مبنی مزید تعاون کیلئے آمادہ ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق برطانوی وزیر اعظم تھریسامی کا کہنا ہے کہ لندن امریکہ کیساتھ انٹیلی جنس تعاون کرنے کو تیار ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ امریکہ کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے کیلئے روس کیساتھ خفیہ اطلاعات شیئر کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ خفیہ اطلاعات دہشتگردی اور پروازوں کو محفوظ بنانے سے متعلق ہیں۔

تھریسامی نے اس سلسلے میں کہا کہ ہم امریکہ اور دیگر ممالک کے تعلقات کے بارے میں کچھ نہیں کہ سکتے تاہم یہ چاہتے ہیں ہمارے ساتھ بھی انٹیلی جنس تعاون کو بڑھایا جائے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری