قطر اور آل سعود کے ذریعہ جعلی اسلام کی ترویج کے خواہاں عناصر


قطر اور آل سعود کے ذریعہ جعلی اسلام کی ترویج کے خواہاں عناصر

"ملتِ جوانِ فرانس" نامی ویبلاگ کے سربراہ نے "افقِ نو" کے چوتھے سیمینار میں کہا کہ کچھ لوگ اس بات کا ارمان لئے ہوئے ہیں کہ آل سعود اور قطر کے ذریعہ جعلی اور خود ساختہ اسلام کی نشر و اشاعت کر سکیں۔ 

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق "ملتِ جوانِ فرانس" ویبلاگ کے سربراہ "ایوان بندیتی" نے "افقِ نو" کے چوتھے سیمینار میں بات کرتے ہوئے کہا کہ آج یورپ صیہونیوں کی سواری کے گھوڑے کی مانند ہو گیا ہے، ہم مغرب میں خاندانی زندگی کی بربادی کا مشاہدہ کر رہے ہیں، خاندانی طرز معیشت کا شیرازہ بکھیرنے والے قوانین جیسے اسقاط حمل، سب اسی مہم کا حصہ ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ لوگ ان مسائل میں گرفتار ہیں جو ایک عالمی اور بین الاقوامی مشکل ہے۔ ان فرسودہ باتوں کے حامی اپنے نظریات دیگر اقوام پر لاگو کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ کمیونسٹ انقلاب کی ناکامی کے بعد وہ مہاجرتی لہر کے ذریعے آبادی کا تناسب بگاڑنے کی فراق میں ہیں، وہ پرانی اقدار کے حامل معاشرے میں اپنے افراد کو کثیر تعداد میں داخل کرنا چاہتے ہیں۔ 

ایوان بندیتی کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے جعل کردہ اسلام کو سعودی عرب اور قطر کے ذریعہ پھیلانا چاہتے ہیں جبکہ یہ اقدام ہمارے مذہبی اقدار کو پائمال کرنے کے لئے ہیں۔ 

انہوں نے تاکید کی کہ ان تمام سازشوں کے پس پردہ صیہوںی آئیڈیالوجی کارفرما ہے۔ یہ افراد یورپ میں موجود تاریخِی اور تہذیب و تمدن کے حامل معاشرے کو نابود کرنے کے در پے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری