محترم وزیر اعظم، کیا پاکستان توانائی کے شعبے میں واقعی خود کفیل  ہے؟؟


محترم وزیر اعظم، کیا پاکستان توانائی کے شعبے میں واقعی خود کفیل  ہے؟؟

ہانگ کانگ میں اپنے خطاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی جانب جلب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں خودکفیل ہے!

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مملکت خداداد پاکستان کا شمار ان ممالک کی فہرست میں ہوتا ہے جہاں نہ صرف 4 موسم کی وجہ سے تقریبا تمام اقسام کے پھل اور سبزیاں میسر ہیں بلکہ یہ سرزمین معدنی ذخائر سے بھی مالا مال ہے۔

اگر قدرتی خوبصورتی کا ذکر کریں تو بلامبالغہ پاکستان کا نام دنیا کے چند خوبصورت ترین ممالک میں آتا ہے۔

یہ پاکستان ہی ہے جس کا دارالحکومت، اسلام آباد دنیا کا دوسرا خوبصورت ترین دارالحکومت ہے۔

دفاع کا ذکر کریں تو ایسی دلیر اور جری فوج جس کی ہیبت سے پڑوسی ملک سرحد پر ڈیوٹی سے ہی انکار کر دیں اور بڑے نامور عرب ممالک اس کی فوج کی خدمات حاصل کرنے کے لئے بےچین نظر آئیں۔

الغرض تعلیم کے شعبے سے دفاعی صلاحیتوں تک اور خوبصورتی سے زراعت تک، پاکستان ایک عظیم اور باوقار سلطنت کا نام ہے۔

تاہم وزیراعظم محمد نواز شریف کے ہانگ کانگ کے دورے میں دیئے گئے ایک بیان نے اہلیان وطن کو بری طرح چونکا دیا ہے، بلکہ لوڈشیڈنگ کے ستائے ہوئے پریشان اہلیان وطن کو تو ہنسنے پر مجبور کردیا ہے۔

وفاقی وزرا رمضان جیسے مقدس مہینے میں سحر و افطار اور تراویح کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی خبر بڑے فخر سے سناتے ہیں۔

گرمیوں کے موسم میں شائد ہی کوئی ہفتہ ایسا ہو جب وطن عزیز میں لوڈشیڈنگ کے خلاف کہیں نہ کہیں مظاہرہ نہ ہو رہا ہو۔

تاہم ہانگ کانگ میں اپنے خطاب میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان کی جانب جلب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان توانائی کے شعبے میں خودکفیل ہے۔

دعا تو یہی ہے کہ ایک ہانگ کانگ ہی کیا، دنیا کے کونے کونے سے سرمایہ کار پاکستان آکر سرمایہ کاری کریں اور ہر آنے والا دن پاکستان کے استحکام کو مزید مضبوط کرے تاہم وزیراعظم نواز شریف کے اس بیان پر پاکستانیوں کا منہ ابھی تک حیرت سے کھلا ہوا ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری