معروف عالم دین "علامہ علی غضنفر کراروی" کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں پڑھائی جائیگی

خبر کا کوڈ: 1412275 خدمت: پاکستان
غضنفر کراروی

پاکستان کے معروف عالم دین، تحریک منہاج القران علماء کونسل کے مرکزی رہنما اور عالمی ختم نبوت کے نائب امیر کی نماز جنازہ آج (جمعتہ المبارک بمورخہ 19 مئی 2017 کو) جی نائن ٹو جامعہ امام صادق اسلام آباد میں بعد از نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کے معروف عالم دین، تحریک منہاج القران علماء کونسل کے مرکزی رہنما اور عالمی ختم نبوت کے نائب امیر ’’علامہ علی غضنفر کراروی‘‘ ایک مدت تک صاحب فراش رہنے کے بعد گزشتہ دنوں خالق حقیقی سے جا ملے۔

ان کی عمر تقریبا 100 برس تھی۔ 

مرحوم کی اتحاد امت کے لئے گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وہ اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن بھی رہے۔

نماز جنازہ جمعتہ المبارک بمورخہ 19 مئی 2017 کو جی نائن ٹو جامعہ امام صادق اسلام آباد میں بعد از نماز جمعہ ادا کی جائے گی۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری