مودی پاکستان کی مخالفت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، عمران خان


مودی پاکستان کی مخالفت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف سے ایسے ہی فیصلے کی توقع تھی جب کہ مودی پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازشیں کر رہا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق کوئٹہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازشیں کر رہا ہے اور پاکستان کی مخالفت کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا جب کہ ہمارے وزیراعظم نے دنیا کے کسی پلیٹ فارم پر بھارتی جاسوس دہشت گرد کلبھوشن کا نام تک نہیں لیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کو اگر اسکا حق دیا جاتا تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اس موقع پر کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے کلبھوشن سے متعلق فیصلے سے لگتا ہے کہ سجن جندال جو مقصد لیکر پاکستان آیا تھا وہ اس میں کامیاب رہا، ملکی سلامتی کے خلاف کردار ادا کرنے والے حکمرانوں کا اب سیاسی جنازہ نکلے گا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری