پاکستان میں ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری


پاکستان میں ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ جاری

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے چار بڑے شہروں میں ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے بارہویں صدارتی انتخابات کیلئے ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق آج صبح 8 بجے شروع ہوئی جس میں پاکستان میں مقیم ایرانی باشندے بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔

ایرانی صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے علاوہ لاہور، کوئٹہ، پشاور اور کراچی میں قائم ایرانی قونصلیٹوں میں جاری ہے۔

پاکستان میں مقیم ایرانی باشندوں کے ووٹنگ کا عمل آج شام مقامی وقت 6 بجے تک جاری رہے گا.

خیال کیا جا رہا ہے پاکستان میں مقیم آٹھ سو سے ایک ہزار کے قریب ایرانی مذکورہ شہروں میں اپنا ووٹ کاسٹ کرینگے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری