عادل الجبیر: ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکہ کیساتھ ہیں/ آل سعود کے واشنگٹن کیساتھ اسٹریٹیجک روابط

عادل الجبیر: ایران کا مقابلہ کرنے کیلئے امریکہ کیساتھ ہیں/ آل سعود کے واشنگٹن کیساتھ اسٹریٹیجک روابط

سعودی وزیر خارجہ نے موقف اپنایا ہے کہ ریاض، واشنگٹن کیساتھ ایران اور دہشتگردی کیخلاف لڑنے سے متفق ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا ہے کہ ریاض اور واشنگٹن کے تعلقات اسٹریٹیجک بنیادوں پر استوار ہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ ریاض اور واشنگٹن خطے بالخصوص شام اور یمن کے حوالے سے ایک ہی موقف رکھتے ہیں۔

الجبیر کا مزید کہنا تھا کہ امریکہ اور خلیج فارس کے عرب ممالک کے سربراہان کے درمیان ہونے والا اجلاس مشترکہ تعلقات کو مزید بڑھانے میں مددگار ثابت ہوگا۔

سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ امریکہ اور آل سعود ایران اور دہشتگردی کیخلاف ایک ہی پیج پر ہیں۔

الجبیر نے کہا: "ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ٹرمپ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں 37 اسلامی ممالک کے سربراہان شرکت کرینگے۔

واضح رہے کہ اس کانفرنس میں امریکی صدر عرب ممالک کے مسلمان حکمرانوں کو اسلام کے روشن پہلووں پر درس دینگے۔

سعودی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ شامی صدر بشار اسد نے شام میں 5 لاکھ سے زائد افراد کو ہلاک کیا لہذا شام کے مستقبل میں ان کیلئے کوئی جگہ نہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری