ملیشیا نے لیبیا ہوائی اڈے پر موت برسا دی / خوفناک حملے میں 141 افراد ہلاک

خبر کا کوڈ: 1413589 خدمت: دنیا
لیبیا ہوائی اڈا

لیبیا کے جنوب میں ایک فضائی اڈے پر حکومتی حمایت یافتہ ملیشیا کے حملے میں 141 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں شہری بھی شامل ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق حکومتی حمایت یافتہ ملیشیا نے براک الشاتی فضائی اڈے پر دوبارہ قبضے کرنے کے لیے حملہ کیا۔

اس خوفناک حملے میں شہریوں سمیت 141 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اقوام متحدہ کے حمایت یافتہ وزیر دفاع اور ملیشیا کے کمانڈر کو اس حملے کی تحقیقات مکمل ہونے تک معطل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب لیبیا کے وزیر اعظم کے دفتر نے حملے کی منظوری دینے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

ملیشیا کے ترجمان نے کہا تھا کہ فضائی اڈے کو آزاد کروا لیا گیا ہے اور اڈے میں موجود تمام فورسز کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

اس قصبے کے میئر کا کہنا ہے کہ چند جنگی جہازوں کو بھی آگ لگائی گئی۔

یہ فضائی اڈا اپنے آپ کو لیبیئن نیشنل آرمی کہلانے والی ملیشیا کے کنٹرول میں تھا۔ یہ ملیشیا اس اتحد کا حصہ ہے جو طرابلس میں موجود حکومت کو نہیں مانتا۔

یاد رہے کہ ملیشیا نے اس فضائی اڈے پر دسمبر میں کنٹرول حاصل کیا تھا۔

اقوام متحدہ کے لیبیا میں نمائندے مارٹن کوبلر نے ان ہلاکتوں پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری