عرب ممالک کے ہردلعزیز لیڈر ٹرمپ، مقبولیت کی کم ترین سطح پر


عرب ممالک کے ہردلعزیز لیڈر ٹرمپ، مقبولیت کی کم ترین سطح پر

رائے عامہ کے تازہ ترین جائزے سے ظاہر ہوا ہے کہ امریکی عوام میں عرب ممالک کے ہردلعزیز لیڈر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت، جنوری میں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سے اپنی کم ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم نے روئیٹرز کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ جمعے کے روز جاری ہونے والے نتائج سے پتا چلتا ہے کہ اس وقت صدر ٹرمپ کی کارکردگی کی بنا پر پسند کرنے والوں کی تعداد 38 فی صد جب کہ ناپسند کرنے والوں کی تعداد 56 فی صد ہے۔ جبکہ 6 فی صدر رائے دہندگان نے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا۔

خیال رہے کہ یہ سروے 14 سے 18 مئی کے عرصے میں کیا گیا اور اس دوران دو ہزار لوگوں سے انٹرویوز کیے گئے۔

اس ہفتے کے دوران پیر کا اہم واقعہ میڈیا پر ان خبروں کی اشاعت تھی کہ صدر ٹرمپ نے حساس نوعیت کی معلومات روسی عہدے داروں کو فراہم کی ہیں۔

منگل کے روز یہ خبریں سامنے آئیں کہ صدر اپنی انتخابی مہم کے روس کے ساتھ تعلق کے سلسلے میں کی جانے والی تحقیقات رکوانے کے لیے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی پر دباؤ ڈالتے رہے۔

بدھ کے روز محکمہ انصاف نے ایف بی آئی کے ایک سابق ڈائریکٹر رابرٹ ملر کو صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم اور روس کے درمیان کسی ممکنہ تعلق کی آزادانہ تحقیقات کی ذمہ داری سونپ دی۔

اور جمعرات کو، جو سروے کا آخری دن تھا، صدر ٹرمپ نے اپنے خلاف انکوائری پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے ناانصافی قرار دیا۔

ان خبروں نے سروے کے دوران رائے دہندگان کی سوچ کو متاثر کیا۔

پچھلے ہفتے کے سروے میں ری پبلیکنز میں مسٹر ٹرمپ کی غیر مقبولیت 16 فی صد تھی جو اس ہفتے بڑھ کر 23 فی صد ہو گئی۔

واضح رہے کہ ٹرمپ اب تک امریکہ کے واحد صدر ہیں جن کے خلاف اسرائیل اور عرب ممالک کے علاوہ قریبا پوری دنیا میں احتجاج اور مظاہرے ہوئے ہیں۔

ایک طرف جہاں پوری دنیا صدر ٹرمپ کی کارکردگی کی بنا پر ان کو تنقید اور مذمت کا نشانہ بنا رہی ہیں وہیں عرب ممالک اور خصوصا آل سعود ان کے قصیدے پڑھتے نہیں تھکتے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری