یمن میں وبا شدت اختیار کر رہی ہے، عالمی ادارہ صحت

یمن میں وبا شدت اختیار کر رہی ہے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ "ڈبلیو ایچ او" کا کہنا ہے کہ یمن میں وبا شدت کیساتھ پھیل رہی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق شدید امراض اور وبا کا شکار ہونے والے ملک یمن پر، سعودی عرب کی سربراہی میں متجاوز اتحاد کے  شدید حملے جاری ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ گذشتہ ہفتہ 242 یمنی وبا کا شکار ہو کر موت کا نوالہ بن گئے ہیں۔

اس وقت میں 23425 افراد وبا کی لپیٹ میں ہیں۔

گذشتہ 6 ماہ میں 2 لاکھ سے زائد افراد اس مرض کا شکار ہو چکے ہیں۔ اس سے قبل یمنی وزارت صحت نے ملک میں وبا پھیلنے کے سبب ملک بھر میں ہنگامی حالات کا اعلان کیا تھا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری