واشنگٹن پوسٹ: ایرانی انتخابات میں امریکہ کیلئے کوئی جیت نہیں


واشنگٹن پوسٹ: ایرانی انتخابات میں امریکہ کیلئے کوئی جیت نہیں

امریکی روزنامہ نے ایران صدارتی انتخابات کے دو نامزد امیدواروں کے نقطہ نظر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بعض بین الاقوامی مسائل کے بارے میں لکھا ہے کہ ایرانی انتخابات میں امریکہ کیلئے کوئی جیت نہیں ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق واشنگٹن پوسٹ نے ایران صدارتی انتخابات کے دو نامزد امیدواروں حسن روحانی اور ابراہیم رئیسی کے نقطہ نظر کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بارے میں لکھے گئے ایک مقالے میں لکھا ہے کہ ان دونوں امیدواروں کی کامیابی میں امریکہ کی کوئی جیت نہیں۔

امریکی روزنامہ نے اس بات کی طرف کہ روحانی اور رئیسی کے نقطہ نظر من جملہ مغرب کے بارے میں کوئی اختلاف نہیں، لکھا: "امریکی نقطہ نظر کے مطابق 1979 میں انقلاب آنے سے بارہویں صدارتی انتخابات تک کوئی امیدوار ایسا نہیں جس سے واشنگٹن کو کوئی امید ہو۔"

واشنگٹن پوسٹ نے مزید لکھا ہے کہ ایران کے دونوں نامزد امیدواروں نے وعدہ دیا ہے کہ وہ ایران ایٹمی معاہدے کی پاسداری کریں گے جبکہ دوسری جانب وہ دونوں اس بات سے بھی متفق ہیں کہ عراق اور شام کے بارے میں اپنی پالیسی کو جاری رکھیں گے۔

روزنامہ نے آخر میں تاکید کی ہے کہ امریکہ دراصل ایران کے نظام کی تبدیلی اور بربادی کا خواہاں ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری