فاقہ زدہ تھرپارکر پر ایک اور مصیبت؛ چکن گونیا


فاقہ زدہ تھرپارکر پر ایک اور مصیبت؛ چکن گونیا

فاقہ زدہ علاقہ تھرپارکر کو چکن گونیا نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس نے نتیجے میں تاحال 273 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کراچی کے بعد چکن گونیا نے تھرپار کا رخ کرلیا جبکہ ایک ہفتے کے دوران 273 چکن گونیا کے کیسسز سامنے آچکے ہیں ۔

شہر میں گندگی کے ڈھیر نے جہاں مچھروں کی بہتات کردی ہے وہیں بیماریوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق انسداد چکن گونیا کے لئے محکمہ صحت سندھ نے عالمی ادارہ صحت کی سفارشات پر عمل درآمد بھی شروع نہیں کیا اور نہ ہی انسداد چکن گونیا کے لئے 20 ہزار کٹس منگوائی گئیں۔

جبکہ کراچی کے ساتھ ساتھ تھرپارکر میں بھی چکن گونیا سے نمٹنے کے لئے سنجیندہ اورعملی اقدام کی ضرورت ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری