پاکستانی وزیر داخلہ کا رمضان المبارک کے بعد دورہ ایران


پاکستانی وزیر داخلہ کا رمضان المبارک کے بعد دورہ ایران

پاکستانی کے وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے بعد ایک وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ کرونگا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم ہوں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کے وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے کی غرض سے رمضان المبارک کے بعد ایک وفد کے ہمراہ ایران کا دورہ کریں گے۔

پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایات پر ایران کا دورہ کریں گے اور اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کو مزید قریب لانا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز بعد شروع ہونے والے ماہ رمضان المبارک کے بعد متوقع ایران کے دورے میں اعلی حکومتی وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری