نواز شریف کی حسن روحانی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد


نواز شریف کی حسن روحانی کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

نوازشریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو دوسری مدت کیلئے صدرمنتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی کو دوسری مدت کیلئے صدرمنتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ایران کے عوام نے صدر حسن روحانی کو فہم وفراست اور بصیرت پرمبنی قائدانہ صلاحیتوں کے باعث کیلئے انھیں دوبارہ منتخب کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مشترک تاریخ ، ثقافت ، روایات اور مذہب کی بنیاد پر استوار ہیں۔

نواز شریف نے ایران کے صدر کے ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کا سلسلہ جاری رکھنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

واضح رہے کہ ایرانی صدارتی انتخابات کے نتائج کے مطابق حسن روحانی تقریباً 2 کروڑ 28 لاکھ ووٹ لیکر دوسری بار ایران کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق حسن روحانی 2 کروڑ 27 لاکھ 96 ہزار 468 ووٹ لیکر ایک بار پھر ایران کے صدر منتخب ہوگئے ہیں  جبکہ انکے مخالف صدارتی امیدوار سید ابراہیم رئیسی کو ایک کروڑ 54 لاکھ 52 ہزار 194 ووٹ پڑے ۔ حسن روحانی نے56.88 فیصد ووٹ حاصل کئے۔

اعداد و شمار کے لحاظ سے ابراہیم رئیسی کے ووٹوں کی تعداد 38.55 فیصد رہی۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری