انتخابات میں عوام کی پرجوش شرکت اسلامی نظام اور ایران قوم کی عظمت


انتخابات میں عوام کی پرجوش شرکت اسلامی نظام اور ایران قوم کی عظمت

حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکرٹری نے حسن روحانی کو ایران صدارتی انتخابات میں نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا: انتخابات میں عوام نے کثیر تعداد میں حصہ لے کر ایران اور اسلامی نظام کی عظمت کو ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکرٹری حسن نصر اللہ نے حسن روحانی کے دوبارہ صدارتی عہدے پر منتخب ہونے کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا: "اپنی طرف سے اور حزب اللہ کے اپنے تمام بھائی اور بہنوں کی طرف سے حسن روحانی کے دوبارہ انتخاب پر ہدیہ تبریک پش کرتا ہوں۔ خداوند متعال سے دعا کرتا ہوں کہ وہ ان کو ایرانی قوم کے تمام اعلاء اہداف کی تکمیل میں مدد فرمائے۔"

سید حسن نصر اللہ نے کہا کہ ایرانی قوم نے انتخابات میں کثیر تعداد میں حصہ لے کر اپنی عزت و عظمت نیز اسلامی طرز حکومت کی عظمت کو ایک بار پھر نمایاں کر دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے خطے میں رائج آمرانہ نظام حکومت کے درمیان اپنے ملک میں موجود آزادی کو نمایاں کیا۔

ایران میں بارہویں صدارتی انتخابات کے لئے جمعہ کے روز ووٹنگ ہوئی جس میں 41 ملین 220 ہزار ووٹرز نے حصہ لیا۔

حسن روحانی 23 ملین 600 لاکھ ووٹ )57 فیصد( کے ساتھ ایک بار پھر ایرانی صدارت کے منصب پر فائز ہوئے۔

اہم ترین ایران خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری