پاکستان کی شرح نمو میں آنے والے برسوں میں تیزی سے اضافہ ہوگا:عالمی بنک


پاکستان کی شرح نمو میں آنے والے برسوں میں تیزی سے اضافہ ہوگا:عالمی بنک

پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار کی شرح نمو میں آنے والے مالی برسوں میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔

خبررساں ادارے تسنیم نے ریڈیو پاکستان کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ پاکستان کی ترقی کے جائزے کے حوالے سے عالمی بنک کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوارکی شرح نمو اگلے مالی سال پانچ اعشاریہ پانچ فیصد اور مالی سال دوہزارانیس میں پانچ اعشاریہ آٹھ فیصد تک پہنچ جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ موجودہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں صارفین اورسرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد سے پاکستانی معیشت کو بہت فائدہ پہنچے گا جو گزشتہ چار برسوں کے دوران اقتصادی استحکام کی بحالی کی کامیاب کوششوں کا نتیجہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق سرکاری اورنجی شعبے کے درمیان شراکت داری سے سرمایہ کاری میں درمیانے درجے کااضافہ متوقع ہے۔

عالمی بنک کی یہ رپورٹ لاہور میں لاہورسکول آف اکنامکس کے اشتراک سے جاری کی گئی ۔

ادھر پاکستان کیلئے عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹرIllango Patchamuthu نے کہا کہ پاکستان کی تیز رفتار ترقی حوصلہ افزا اور اطمینان بخش ہے اور اس سے پاکستان کی کامیاب اقتصادی پالیسیوں پرمختلف قومی اور بین الاقوامی اداروں کے اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری