مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد سے جھڑپوں میں 2 بھارتی فوجی ٹھکانے لگ گئے


مقبوضہ کشمیر: نامعلوم افراد سے جھڑپوں میں 2 بھارتی فوجی ٹھکانے لگ گئے

مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد سے جھڑپ کے دوران دو بھارتی فوج ہلاک جبکہ دو حملہ آور بھی جاں بحق ہوگئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں نامعلوم مسلح افراد نے2 بھارتی فوجیوں کوہلاک کردیا ہے۔

دوسری جانب فائرنگ میں 2مسلح افراد بھی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آج مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ کے علاقے نوگام میں بھارتی فوجیوں کی مسلح افراد سے جھڑپ ہوگئی، جس کے نتیجہ میں دو بھارتی فوجی اور دو مسلح افراد بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ 4 سے 5 مسلح افراد جنگل میں روپوش ہیں۔

ان نامعلوم مسلح افراد کی تلاش کے لئے جنگل میں آپریشن بدستور جاری ہے تاہم تاحال بھارتی فورسز کے ہاتھ کوئی کامیابی نہیں لگی۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری