ایک ہفتے میں شمالی کوریا کا دوسرا بیلسٹک میزائیل تجربہ


ایک ہفتے میں شمالی کوریا کا دوسرا بیلسٹک میزائیل تجربہ

شمالی کوریا نے ایک ہفتے میں دوسرا بیلسٹک میزائیل کا تجربہ کر لیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق شمالی کوریا نے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے ایک اور میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

یہ ایک ہفتے کے دوران شمالی کوریا کا دوسرا بیلسٹک میزائیل تجربہ ہے۔

تفصیلات کےمطابق جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا کہنا کہ شمالی کوریا کی جانب سے داغے گئے میزائل نے 560 کلو میٹر تک بحیرہ جاپان میں سفر کیا۔

جنوبی کوریا کے وزارت خارجہ نے میزائل تجربے پر رد عمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ شمالی کوریا نے میزائل تجربہ کرکے غیرذمہ داری کا ثبوت دیا ہے۔

دوسری جانب جاپانی خبررساں ادارے کے مطابق میزائل ممکنہ طور پر جاپانی پانیوں میں گرا جس پر شمالی کوریا سے شدید احتجاج کیا گیا۔

ادھر وائٹ ہاؤس کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اس بار تجربہ کیے گئے درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کی رینج پچھلے 3 تجربات کے میزائلوں سے کم تھی۔

خیال رہے کہ شمالی کوریا نے حالیہ مہینوں میں کئی بار میزائل کے تجربات کیے ہیں اور چھٹا جوہری تجربہ کرنے کی بھی دھمکی دے رکھی ہے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان شدید بیان بازی کے بعد کوریائی جزیرہ نما میں کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے شمالی کوریا پر گذشتہ سال مزید پابندیاں عائد کی تھیں۔

یہ پابندیاں شمالی کوریا کی جانب سے چھ جنوری 2016 کو کیے گئے جوہری تجربے اور سات فروری کے سیٹلائٹ لانچ کے بعد عائد کی گئی تھیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری