پاکستان کے لئے ایک اور اعزاز / ماؤنٹ ایورسٹ ایک بار پھر سر کرلی گئی+ تصاویر

خبر کا کوڈ: 1416376 خدمت: پاکستان
پاکستانی کوہ پیماء کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی

پاکستانی کوہ پیماء کرنل (ر) عبدالجبار بھٹی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤ نٹ ایورسٹ سر کرلی، وہ یہ معرکہ سرانجام دینے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک فوج کے ریٹائرڈ کرنل عبدالجبار بھٹی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایونٹ سر کرلی ہے، وہ یہ معرکہ سرانجام دینے والے چوتھے پاکستانی ہیں۔

یاد رہے کہ عبدالجبار اس سے قبل پاکستان میں براڈپیک، گشہ بروم ٹو اور سپنگٹیک بھی سرکرچکے ہیں۔

کرنل (ر) عبدالجبار کئی ہفتوں سے نیپال میں ہیں، انہوں نے 16 مئی کو بیس کیمپ سے ماؤ نٹ ایونٹ سر کرنے کیلئے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا۔

مشن کی کامیابی کے بعد عبدالجبار بھٹی بیس کیمپ روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ عبد الجبار بھٹی ماﺅنٹ ایورسٹ سر کرنے والے چوتھے پاکستانی ہیں ان سے قبل نذیر صابر، حسن سدپارہ اور ثمینہ بیگ بھی ماونٹ ایورسٹ سر کرچکی ہیں۔

یاد رہے کہ سطح سمندر سے 8848 میٹر اونچی ماﺅنٹ ایورسٹ دنیا کی بلند ترین چوٹی ہے جسے سر کرنے کی خواہش میں اب تک 280 سے زائد کوہ پیما مختلف حادثات کا شکار ہو کر لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ 

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری