ایران مخالف بیان کے ساتھ سعودی – امریکی اسلامی اجلاس اختتام پذیر

ایران مخالف بیان کے ساتھ سعودی – امریکی اسلامی اجلاس اختتام پذیر

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والا سعودی – امریکی اسلامی کانفرنس ایران مخالف بیان کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

خبر رساں ادرے تسنیم کے مطابق ریاض اجلاس میں شرکت کرنے والوں نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دہشت گردی سے مقابلہ، اس  تفکر کا ہمت سے سامنا اور اس کے ذرائع کو نابود کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

اس بیان میں ایک بار پھر اسلامی جمہوریہ ایران کو خطے میں عدم استحکام کا باعث قرار دیا گیا۔

ایران پر دہشت گردی اور انتہا پسندی کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے دہشت گردی کی حمایت کرنے پر تہران کے اقدامات کی مذمت کی گئی۔

اس اجلاس میں شریک رہنماوں نے ایران پر دوسرے ممالک کے داخلی مسائل میں مداخلت کرنے کا  الزام لگایا گیا۔

عربی اور اسلامی ممالک کے سربراہوں نے ایران کے بیلیسٹک میزائل پروگرام کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران نے ویانا معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

ریاض اجلاس میں شریک مسلم ممالک کے رہنماوں نے ایران کے اقدامات کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی نیز حق ہمسائیگی کے خلاف قرار دیتے ہوئے ہر ممکن طریقے سے ایران کو روکنے کے لئے اپنے عزم و ارادے کا اظہار کیا۔ 

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری