مفتی گلزار نعیمی: طاغوت اپنے عرب گماشتوں کے ذریعے شیعہ سنی تفریق کو بڑھاکر اسلام کو مٹانا چاہتا ہے / تصویری رپورٹ

مفتی گلزار نعیمی: طاغوت اپنے عرب گماشتوں کے ذریعے شیعہ سنی تفریق کو بڑھاکر اسلام کو مٹانا چاہتا ہے / تصویری رپورٹ

اہل حرم پاکستان کے چیئرمین نے اس بیان کیساتھ کہ طاغوت آج اپنے عرب گماشتوں کے ذریعے سنی شیعہ تفریق کو بڑھا کر اسلام کو مٹانا چاہتا ہے، کہا: "امام مہدی (عجل) کے بارے میں اہل سنت اور اہل تشیع کا مشترکہ عقیدہ ہے کہ وہ اولاد فاطمہ (س) سے ہوں گے۔"

خبر رساں ادارہ تسنیم: طاغوت آج اپنے عرب گماشتوں کے ذریعے سنی شیعہ تفریق کو بڑھا کر اسلام کو مٹانا چاہتا ہے، آج امت مسلمہ کو سنی شیعہ کے مسائل سے نکل کر طاغوتی سازشوں کے خلاف ڈٹ جانا چاہیے۔ بین المسالک نفرتوں کو مٹا کر باہم شیر و شکر ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ طاغوتی طاقتیں آج مسلمانوں کے مقدس ترین مقامات پر قابض ہیں۔

ان خیالات کا اظہار اہل حرم پاکستان کے چیئرمین مفتی گلزار نعیمی نے آئی ایس او کے تحت جامعۃ الکوثر اسلام آباد میں منعقدہ امام مہدی (عجل) نجات دھندہ بشریت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ امام مہدی (عجل) کے بارے میں اہل سنت اور اہل تشیع کا مشترکہ عقیدہ ہے کہ وہ اولاد فاطمہ (س) سے ہوں گے۔ آج امام مہدی (ع) کی مخالفت کرنے والےنام نہاد اسلامی ونگ کا دعویٰ ہے کہ وہ ایران سے دشمنی اس وجہ سے کرتے ہیں کیونکہ ایران امام مہدی (عجل) کے ظہور کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ لیکن حقیقت یہ ہے کہ سعودیوں کو ان کا اقتدار، عیاشی، فحاشی اور بدمعاشی ڈوبتی نظر آرہی ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مرزا حسین صابری کا کہنا تھا کہ ریاض میں سفیانی لشکر کی تشکیل شروع ہو گئی ہے۔ سلام ہو امام خمینی (رہ) پر، جنہوں نے اسلام امریکائی اور اسلام ناب محمدی کا فرق دنیا پر واضح کیا تھا جس کا دنیا آج مشاہدہ کر رہی ہے۔

کانفرنس حجۃ الاسلام ثمر عباس نقوی اور مرکزی نمائندہ آئی ایس او پاکستان انصر مہدی نے بھی خطاب کیا۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری