خیبر ایجنسی: بم دھماکے میں 5 افراد شہید، متعدد زخمی


خیبر ایجنسی: بم دھماکے میں 5 افراد شہید، متعدد زخمی

خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں نے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ کیا ہے جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کے اہلکاروں سمیت 5افراد شہید اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ کے علاقے اکا خیل میں دہشت گردوں نے امن کمیٹی کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔

ذرائع کے مطابق یہ حملہ ریمورٹ کنٹرول بم کے ذریعے کیا گیا تھا جس کے نتیجے میں امن کمیٹی کے اہلکاروں سمیت 5افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔

دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس سے گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ۔

افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ امدادی ٹیموں نے زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

خیال رہے کہ تاحال کسی دہشتگرد گروہ نے اس سفاکانہ کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری