شیخ عیسی قاسم کیخلاف فیصلہ اعلان جنگ ہے/ عوام سڑکوں پر نکل آئیں

شیخ عیسی قاسم کیخلاف فیصلہ اعلان جنگ ہے/ عوام سڑکوں پر نکل آئیں

بحرین کے علماء نے شیخ عیسیٰ قاسم کے خلاف فیصلہ کو اعلان جنگ سے تعبیر کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بحرین کے علماء نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ملک کی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس فیصلہ کی مذمت کرتے ہوئے میدان میں اتر آئیں۔

بحرینی علماء نے کہا ہے کہ شیخ عیسی قاسم اور دین کے خلاف ہونے والا آل خلیفہ کی عدالت کا فیصلہ جنگ کا اعلان اور قومی مشارکت کا انکار ہے۔ ہم آج کے دن کو غم و غصہ کا دن ٹھہراتے ہیں ہم لوگوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اپنی آواز بلند کریں تاکہ یہ آمرانہ حکومت اپنے جنون سے بیدار ہو۔

آل خلیفہ حکومت نے شیخ عیسی قاسم کے خلاف غیر قانونی سماعت جاری رکھتے ہوئے انہیں ایک سال کے لئے نظر بند کر دیا ہے اور ان کے تین ملین دینار کے اثاثے ضبط کرتے ہوئے ان پر 1 ہزار دینار کا جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

بحرینی عدلیہ کے حکم کے مطابق ان کے کیس کو تین سال کے لئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

بحرینی انقلاب کے معنوی رہنما شیخ عیسی قاسم کے خلاف حکم سنائے جانے کے ساتھ ہی بحرین میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں احتجاجات اور مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری