کراچی: سیکورٹی اداروں کی بڑی کامیابی / داعش کا رابطہ کار گروہ گرفتار


کراچی: سیکورٹی اداروں کی بڑی کامیابی / داعش کا رابطہ کار گروہ گرفتار

کراچی میں سیکورٹی اداروں نےدہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے داعش کا مبینہ رابطہ کار گروپ پکڑلیا۔

خبررساں ادرے تسنیم کے مطابق شہر قائد میں سیکورٹی اداروں نے ایک خفیہ اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم داعش کا مبینہ رابطہ کار گروپ پکڑلیا ہے۔

محکمہ انسداد دہشت گردی ذرائع کے مطابق زیر حراست پروفیسر کا تعلق لاہور کی انجینئرنگ یونیورسٹی سے ہے اور اس کے ساتھ گرفتار ہونے والے خاتون اسی کی بھانجی ہے۔

ملزمان کے داعش ارکان سے مبینہ رابطوں کا انکشاف ہوا ہے۔

ملزمان پر تقریبات کی کوریج میں استعمال ہونے والے چھوٹے ڈرونز سے ٹارگٹڈ بم حملوں کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

واضح رہے کہ خفیہ اطلاعات پر کی گئی اس کارروائی میں ملزمان کے دیگر ساتھی بھی پکڑے گئے ہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری