پاکستان کا ناقابل تسخیر بحری دفاع، مزید مضبوط


پاکستان کا ناقابل تسخیر بحری دفاع، مزید مضبوط

پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں چین کا تیار کردہ جہاز”دشت “ بحری بیڑے میں شامل ہو گیا ہے جس سے مملکت خداداد کے ناقابل تسخیر بحری دفاع کو مزید تقویت ملی ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق چین میں تیار کیا گیا تیسراجہاز پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کے بیڑے میں شامل ہو گیا ہے۔

” دشت“ نامی سے منسوب جہاز جدید فن تعمیر، مشینری اور دفاعی سازوسامان سے لیس ہے۔کراچی ڈاک یارڈ میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی میں نئے جہاز کی شمولیت کی تقریب ہوئی۔

تقریب میں مہمان خصوصی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ حاصل خان بزنجو اور چینی سفیر ایچ ای سن ویڈنگ سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل پی ایم ایس اے ریئر ایڈ مرل راجہ جمیل اختر کا کہنا تھا کہ نئے جہاز کی شمیولیت سمندری حفاظت اور سی پیک کی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لیے اہم ہے۔

 

 

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری