ٹرمپ: مشرق وسطیٰ میں امن کے مواقع اب بھی موجود ہیں/ نیتن یاہو: ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننے دینگے

ٹرمپ: مشرق وسطیٰ میں امن کے مواقع اب بھی موجود ہیں/ نیتن یاہو: ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننے دینگے

امریکی صدر نے صہیونی وزیراعظم کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ اگرچہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان صلح نہایت دشوار ہے تاہم آخرکار ہم صلح تک پہنچ ہی جائیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صہیونی وزیراعظم کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا: بہت سی نشانیاں ایسی ہیں جو ثابت کرتی ہیں کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے مواقع اب بھی موجود ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان صلح نہایت دشوار ہے تاہم مجھے لگتا ہے کہ آخرکار ہم صلح تک پہنچ ہی جائیں گے۔

ٹرمپ نے امریکہ اور اسرائیل کے دوستانہ روابط کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: "ہم صرف دوست نہیں ہیں بلکہ اتحادی ہیں اور اس سے ہمیں فائدہ اٹھانا ہوگا۔

اسرائیلی وزیراعظم نے اس موقع پر کہا: "ہم امریکہ کو ایران کے بارے میں پالیسی کی تبدیلی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہم ایران کو ایٹمی طاقت نہیں بننے دیں گے۔"

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری