موصل کی داہنی پٹی کا علاقہ "النجار" آزاد


موصل کی داہنی پٹی کا علاقہ "النجار" آزاد

آپریشن نینوا کی کمان نے موصل کی داہنی پٹی کے علاقہ النجار کی آزادی کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم نے الفرات نیوز کے حوالے سے خبر دی ہے کہ آپریشن نینوا کی کمان نے اعلان کیا ہے کہ دہشت گردوں سے برسر پیکار عراقی افواج نے موصل کی داہنی پٹی میں اپنی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے النجار علاقہ کو بھی دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا ہے۔

عراقی مشترکہ افواج گذشتہ برس سے داعش کے خود ساختہ دارالحکومت موصل کی آزادی کی مہم چلائے ہوئے ہیں۔

عراقی افواج نے 100 دن کی طویل جدوجہد کے بعد مشرقی موصل کو آزاد کرانے میں کامیابی حاصل کی تھی جب کہ مغربی موصل کی آزادی کی جدوجہد تاحال جاری ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری