پاکستان کی مانچسٹر بم دھماکوں کی پرزور مذمت / متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی

مانچسٹر میں ہونیوالے خودکش دھماکے کے بعد پاکستان کی طرف سے ہلاکتوں پر افسوس اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا گیا ہے۔

پاکستان کی مانچسٹر بم دھماکوں کی پرزور مذمت / متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق دفترخارجہ کے ترجمان نفیس زکریاء نے افسوسناک واقعے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دکھ کی اس گھڑی میں برطانوی عوام اور حکومت کے ساتھ ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر سٹی میں میوزک کنسرٹ کے دوران خودکش دھماکہ ہونے سے 19 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

خودکش دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ عینی شاہد کے مطابق پم دھماکے کی آواز سن کے ایسا لگا جیسے دو ٹرینوں میں تصادم ہوگیا ہو۔

یاد رہے کہ تاحال کسی دہشتگرد گروپ نے اس خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

سب سے زیادہ دیکھی گئی پاکستان خبریں
اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری