ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کے سیکرٹری کا ماسکو دورہ

خبر کا کوڈ: 1417838 خدمت: ایران
شمخانی

ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری سیکورٹی سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کرنے کیلئے ماسکو پہنچ گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کے سیکرٹری ایڈمرل علی شمخانی ماسکو میں ہونے والے سیکورٹی سے متعلق بین الاقوامی اجلاس میں شرکت کرنے روس پہنچ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ماسکو میں منعقد ہونے والا اس اجلاس میں 70 ممالک کے سیکورٹی حکام شرکت کر رہے ہیں۔

ایران کی اعلیٰ سلامتی کونسل کے جنرل سیکرٹری بھی اس اجلاس سے خطاب کریں گے اور ساتھ ہی روسی حکام سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری