فلسطین، شام اور عراق کے حوالے سے ایران کا کردار/ امریکہ، روس اور چین سے مقابلے کیلئے مسلمانوں کو ساتھ ملانا چاہتا ہے


فلسطین، شام اور عراق کے حوالے سے ایران کا کردار/ امریکہ، روس اور چین سے مقابلے کیلئے مسلمانوں کو ساتھ ملانا چاہتا ہے

عالمی امور کے ماہر پاکستانی پروفیسر نے مشرق وسطیٰ میں ایران کے کردار کو نہایت اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج روس اور چین خطے میں اہم ترین کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں آچکے ہیں جس کے باعث امریکہ اپنے بلاک کی مضبوطی کے لئے مسلمانوں کو اپنے ساتھ ملانا چاہتا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے نمائندے سے بات کرتے ہوئے عالمی امور کے ماہر پروفیسر ڈاکٹر زاہد انور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی جنگ میں سب سے زیادہ مسلمانوں کا نقصان ہوا، مسلمان تہذیب دنیا میں ایک بلین سے زیادہ ہے، اور یہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہیں، عالمی حالات کے تناظر میں مسلمانوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ 

ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر کا دورہ ریاض عالمی سیاست کا حصہ ہے۔ آج روس اور چین خطے میں اہم ترین کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں آچکے ہیں۔ جس کے باعث امریکہ اپنے بلاک کی مضبوطی کے لئے مسلمانوں کو اپنے ساتھ ملانا چاہتا ہے۔ مشرق وسطیٰ کی سیاست میں ایران کا اہم ترین رول ہے۔ فلسطینیوں کے حقوق کے حوالے سے ایران نے آواز اٹھائی، اور شام و عراق میں بھی ایران متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔ شام کی بشارالاسد حکومت بھی ایران اور روس کی مرہون منت ہے۔

اہم ترین انٹرویو خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری