شیخ عیسی قاسم کی نظربندی کا آغاز ہوگیا

شیخ عیسی قاسم کی نظربندی کا آغاز ہوگیا

آل خلیفہ نے آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی نظربندی کے آغاز کی خبر دی ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق بحرینی وزارت داخلہ نے سرکاری اعلان کرتے ہوئے آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی جبری نظربندی کے آغاز کی خبر دی ہے۔

آل خلیفہ حکومت کی وزارت داخلہ نے شیخ عیسیٰ قاسم کے 50 حامیوں کی گرفتاری کی بھی خبر دی ہے۔

آل خلیفہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی رہائشگاہ پر دھاوا بول کر نہتے عوام پر فائرنگ کھول دی تھی۔

آل خلیفہ سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے ایک بحرینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ آل خلیفہ حکومت کے ہیلی کاپٹروں نے بھی دھرنے کے شرکاء پر شدید شیلنگ کی تھی جس کے نتیجے میں درجنوں بحرینی زخمی ہوگئے۔

آل خلیفہ کی نام نہاد عدالت نے گزشتہ روز شیخ عیسیٰ قاسم کو ایک سال نظربندی کی سزا سنائی جس پر بحرین سمیت عالمی برادری شدید تنقید کرتے ہوئے بحرینی حکومت کے متعصبانہ رویے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری