بھارتی دعوی جھوٹا ثابت، پاک فوج نے ناقابل تردید ثبوت سامنے رکھ دیا + ویڈیو


بھارتی دعوی جھوٹا ثابت، پاک فوج نے ناقابل تردید ثبوت سامنے رکھ دیا + ویڈیو

پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے نوشہرہ سیکٹر پر پاکستانی چیک پوسٹ تباہ کرنے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹیں تباہ کرنے کی ویڈیو  جاری کردی۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاک فوج نے پاکستان کی چیک پوسٹ تباہ کرنے کے بھارتی دعوے کو یکسر مسترد کردیا اور ایک بیان میں بتایا ہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی فوج نے 13 مئی کو پاکستانی سول علاقے پر مارٹر گولوں اور آرٹلری سے حملہ کیا جس پر پاک فوج نے جوابی کارروائی کی اور دشمن کی چیک پوسٹیں تباہ کردیں۔

واضح ثبوت کے طور پر پاک فوج کی جانب سے بھارتی چیک پوسٹیں تباہ کرنے کی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارت کی جانب سے پاک فوج کی چیک پوسٹیں تباہ کرنے کے دعوے کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستانی فوج نے دشمن کی گولہ باری کے جواب میں بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ان کی چیک پوسٹیں تباہ کی ہیں جبکہ اس کی ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے۔

انہوں نے پریس ریلیز میں واقعے کی مزید تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوجیوں نے 13مئی کو بھمبر سیکٹرمیں اچانک بلااشتعال فائرنگ کردی جس کی زد میں آکر عام شہری شہید اور زخمی ہوگئے تھے، یہی نہیں بھارتی اشتعال انگیزی کے سبب انفراسڑکچر کو بھی کافی نقصان پہنچا تھا اور جب پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کا جواب دیا گیا تو بھارت کو کافی نقصان اٹھانا پڑا اور ان کی پوسٹیں بھی تباہ ہوگئیں۔

میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ پاک فوج بھارتی اشتعال انگیزی پرہی جوابی کارروائی کرتی ہے کیوںکہ پاکستان لائن آف کنٹرول پرامن کے فروغ کا خواہاں ہے اور خطے میں قیام امن کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھاتا رہے گا۔

دوسری جانب پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ پر امن تعلقات چاہتے ہیں تاہم سرحدوں پر کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیں گے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری