ٹرمپ کا مقبوضہ فلسطین میں امریکہ اور اسرائیل مخالف نعروں سے استقبال


ٹرمپ کا مقبوضہ فلسطین میں امریکہ اور اسرائیل مخالف نعروں سے استقبال

فلسطینی عوام نے امریکی صدر کے دورہ اسرائیل کے موقع پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور امریکہ و اسرائیل کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ اسرائیلی دورے پر فلسطینی عوام سڑکوں پر نکل آئی۔

مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے اسرائیلی اور امریکی پرچم نذرآتش کئے۔

واضح رہے کہ اس احتجاج میں بچے بھی شریک تھے، جنھوں نے ہاتھوں میں بینر اٹھا رکھے تھے۔

بینرز پر امریکہ اور اسرائیل مخالف نعرے بھی درج تھے۔

علاوہ ازیں احتجاج کے دوران مظاہرین کی جانب سے امریکی صدر کی تصویروں والے پتلے بھی جلائے گئے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے سرزمین حجاز سے اپنے دورے کا آغاز کیا، جس کے بعد وہ اسرائیل سے ہوتے ہوئے یورپ روانہ ہو گئے ہیں۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری