شمالی عراق میں یورپی دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام/ داعش کے کئی دہشت گرد ہلاک، نجباء کا ایک مجاہد شہید


شمالی عراق میں یورپی دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام/ داعش کے کئی دہشت گرد ہلاک، نجباء کا ایک مجاہد شہید

عراق کے صلاح الدین صوبے میں یورپ کے پروردہ داعش کے آلہ کار اور مزاحمتی تحریک کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں دس سے زیادہ دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق موصل میں شرمناک شکست کے بعد داعش کے دہشت گردوں نے ایک سازش کے تحت شمالی صلاح الدین کے جبل مکحول میں مجاہدوں کا محاصرہ توڑنے کے لئے حملہ کیا۔

مزاحمتی تحریک نجباء کی اطلاعات کی بناء پر یہ منصوبہ شعبان کے اوائل میں بنایا گیا تھا جسے اب عمل میں لایا گیا۔

اس دہشت گردانہ کارروائی میں یورپ کے 50 دہشت گرد شامل تھے جن کا ہدف علاقے کی پہچان اور اس کے بعد خودکش دھماکے کرنا تھا۔

نجباء نے اعلان کیا ہے کہ 50 دہشت گرد فرانس کی شہریت کے حامل تھے۔

داعش کو اس آپریشن کے دوسرے روز زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

چند روز قبل بھی داعش کے 15 دہشت گرد اور جاسوس ہلاک ہو گئے تھے جبکہ درجنوں میدان چھوڑ کر بھاگ گئے تھے۔

اس آپریشن میں نجباء موومنٹ کا ایک مجاہد حسین جاسم النکانی شہید ہو گیا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری