عالمی برادری اور تنظیمیں شیخ عیسی قاسم کے گھر پر وحشیانہ حملے کی مذمت کریں، حزب اللہ

عالمی برادری اور تنظیمیں شیخ عیسی قاسم کے گھر پر وحشیانہ حملے کی مذمت کریں، حزب اللہ

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے دنیا بھر کے مستقل ممالک اور تنظیموں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آیۃ اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی رہائشگاہ پر ہونے والے آل خلیفہ کے کارندوں کے وحشیانہ حملے کی مذمت کریں۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے شیخ عیسی قاسم کے گھر کے اطراف میں مظاہرین پر آل خلیفہ کے آلہ کاروں کے حملوں کو وحشیانہ قرار دیا ہے۔

حزب اللہ لبنان نے کہا ہے کہ جو کچھ ہو رہا ہے اور مستقبل میں ہوگا، ہم جانتے ہیں کہ ان سب کے ذمہ داری آل سعود کے دہشتگرد ہی ہیں۔

شیخ عیسی قاسم کے خلاف کسی بھی غیر شرافت مندانہ حرکت کے نتائج ناقابل قبول تصور ہونگے۔

ہم تمام باعزت ممالک اور تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ آل خلیفہ کی اس پست حرکت کی مذمت کریں۔

آل خلیفہ کے آلہ کاروں نے گزشتہ روز الدراز علاقہ میں شیخ عیسی قاسم کے مکان کے نزدیک مظاہرین پر حملہ کرتے ہوئے پانچ بے گناہ شہریوں کو شہید کر دیا تھا۔

آل خلیفہ کے آلہ کاروں نے دھرنا دینے والے نہتے عوام پر آنسو گیس اور ربڑ کی گولیاں چلائیں۔

حملہ آوروں نے مظاہرین کی ایک بڑی تعداد کو شیخ عیسی قاسم کے مکان سے گرفتار کر لیا۔

آل خلیفہ کے خلاف بڑھتے ہوئے غم و غصہ کے ساتھ ساتھ بحرین کے علماء نے ملک کی عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الدراز کے دردناک واقعے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری