کوفی عنان: تنازعہ کا واحد حل تہران سے مذاکرات ہیں / ٹرمپ ایران سے بات کرے


کوفی عنان: تنازعہ کا واحد حل تہران سے مذاکرات ہیں / ٹرمپ ایران سے بات کرے

اقوام متحده کے سابق سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ اگر موجوده تنازعات کو ختم کرنا ہے تو لازم ہے کہ ٹرمپ ایران سے مذاکرات کرے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کی مطابق اقوام متحده کے سابق سیکریٹری کوفی عنان نے «ایسوسیٹڈ پریس» سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کو ایران سے مذاکرات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ایران وہی ملک ہے جس نے 5+ 1سے مذاکرات کیے اور اب صدر روحانی کو دوباره منتخب کیا، اس کا مطلب یہ ہے کہ ایران مذاکرات کے لئے تیار ہے۔

کوفی عنان کا مزید کہنا ہے کہ اگر میرے بس میں ہوتا تو میں ٹرمپ ضرور بتاتا کہ ایران سے دشمنی نہ کرے، یہ صحیح نہیں ہے کہ ایران کو دہشتگردی کا حامی اور دشمن سمجها جائے۔

اگر تنازعہ ختم کرنا ہے تو اس کا واحد راستہ تہران سے بات کرنا ہے۔

کوفی عنان نے یہ بهی کہا کہ ٹرمپ ایران کے ایٹمی معاہدے پر قائم رہے اور اس سے مذاکرات کا دروازه بند نہ کرے۔

انهوں نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتا کہ جب ٹرمپ شمالی کوریا کے ساتھ ملاقات کرنے کو تیار ہے تو ایران کی ساتھ کیوں نہیں؟؟

واضح رہے کہ ٹرمپ نے سعودی عرب کے دورے میں ایران کے خلاف بہت سخت بیان دیتے ہوئے اسے دہشتگردی کا حامی قرار دیا تھا۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری