آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش ہو رہا ہے


آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش ہو رہا ہے

وزیرخزانہ اسحاق ڈار آج سہ پہرچار بجے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا چار ہزار آٹھ سو ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارآج سہ پہرچار بجے قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا چار ہزار آٹھ سو ارب روپے کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔

مسلم لیگ نون کی حکومت پاکستان کی پہلی حکومت ہوگی جو ملک کا 5 واں بجٹ پیش کرے گی۔

ذرائع کے مطابق بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں پندرہ فیصد تک اضافہ متوقع ہے جس کے لئے بالترتیب 395 اور 275 ارب روپے مختص کئے جا رہے ہیں ۔

بجٹ میں ٹیکس آمدن کا ہدف چار ہزار پچیس اور نان ٹیکس آمدن نو سو پچاس ارب رہنے کا امکان ہے۔

بجٹ میں سود اور قرضوں کی ادائیگیوں پر 16 کھرب ، ترقیاتی کاموں پر 10 کھرب ، سبسڈی اور گرانٹ کی مد میں 230 ارب روپے مختص کئے جا سکتے ہیں۔

این ایف سی کے تحت صوبوں کو 2345 ارب روپے ملنے جبکہ بجٹ خسارہ 1475 ارب روپے رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب سینیٹ کا دوسوتریسٹھواں اجلاس بھی آج شام 6 بجے شروع ہورہاہے۔ وزیرخزانہ مالیاتی بل 2017ء کی کاپی پارلیمنٹ کے ایوان بالامیں پیش کرینگے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری