بےچارہ ٹرمپ / امریکی عدالت نے سفری پابندی کی اپیل خارج کر دی


بےچارہ ٹرمپ / امریکی عدالت نے سفری پابندی کی اپیل خارج کر دی

امریکا کی وفاقی اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 6مسلم ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر عارضی پابندی کے ایگزیکٹو آرڈرکو بحال کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق امریکی عدالت نے نئی سفری پابندیوں کو منجمد رکھنے کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے۔

امریکا کی وفاقی اپیل کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 6مسلم ملکوں کے شہریوں کے امریکا میں داخلے پر عارضی پابندی کے ایگزیکٹو آرڈرکو بحال کرنے سے انکارکردیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ 6اسلامی ملکوں پر نئی سفری پابندیاں عائد نہیں کر سکتی۔

امریکی ریاست ورجینیا کے شہر رچمنڈ میں ایک وفاقی اپیل کورٹ نے 205 صفحات پر مشتمل اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ یہ ایگزیکٹو آرڈر مسلمانوں پر پابندی کے دائرے میں آتا ہے۔ صدر ٹرمپ کا یہ حکم مسلمانوں کے خلاف اعلانیہ تکلیف دہ تعصب پرمبنی ہے۔

امریکی عدالت نے نئی سفری پابندیوں کو منجمد رکھنے کے حق میں فیصلہ سنایا ہے جو کہ ٹرمپ انتظامیہ کیلئے ایک اور قانونی جھٹکا ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اس فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں 90 دن کے اندر اپیل کر سکتی ہے۔

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری