عید میں ایک ماہ باقی / کینیڈا نے عید ڈاک ٹکٹ جاری کر دیئے

خبر کا کوڈ: 1419880 خدمت: دنیا
عید ڈاک ٹکٹ

کینیڈا کے محکمہ ڈاک نے مسلمانوں کے جذبات کے احترام میں عیدالفطر کی مناسبت سے ڈاک کا ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق عید کا دن دنیا بھر کے مسلمانوں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہوتا ہے۔

اسی نسبت سے  کینیڈا کی حکومت نے مسلمانوں کے مذہبی تہوار عیدالفطر کی خوشی میں مسلمانوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے پوسٹل اسٹیمپ جاری کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس ٹکٹ پر مسجد کے پس منظر میں خوبصورت انداز میں عید مبارک لکھا گیا ہے۔

کینیڈا کے محکمہ ڈاک کے مطابق اس پوسٹل اسٹیمپ کو 3 سال کیلئے جاری کیا گیا ہے کس کو خصوصا مسلمان برادری کی جانب سے بہت سراہا جا رہا ہے۔

    تازہ ترین خبریں
    خبرنگار افتخاری