اسحاق ڈار ہمیں مارنا چاہتے ہیں تو سڑکوں پر ماردیں لیکن کسان دشمن بجٹ کسی صورت قبول نہیں / کسانوں کے احتجاج پر پولیس شیلنگ + تصاویر


اسحاق ڈار ہمیں مارنا چاہتے ہیں تو سڑکوں پر ماردیں لیکن کسان دشمن بجٹ کسی صورت قبول نہیں / کسانوں کے احتجاج پر پولیس شیلنگ + تصاویر

اسلام آباد  کے ڈی چوک میں کسانوں کے احتجاجی مظاہرے پر پولیس کی شیلنگ اور مظاہرین کے پتھراو کے باعث ڈی چوک میدان جنگ کا نقشہ پیش کرنے لگا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق پاکستان کا آئیندہ سال کا وفاقی بجٹ آنے سے پہلے ہی اسلام آباد میں سراپا احتجاج ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ جنہیں کاشتکاری کے بارے میں کچھ علم نہیں وہ کسانوں کے لیے پالیسیاں بنارہے ہیں، بجٹ میں کسانوں کے لیے تجاویزتو پیش کردی جاتی ہیں مگر ان پر عمل نہیں ہوتا۔

مظاہرین کے مطابق وہ محنت کرکے فصلیں تیار کرتے ہیں لیکن اس کا کوئی منافع نہیں ملتا۔

کسانوں نے اعلان کیا کہ اگر ایک گھنٹے کے اندر ہم سے مذاکرات نہ کیے گئے اور ہمیں ریلیف نہ دیا گیا تو ہم مزید احتجاج کریں گے۔

مزید برآں کسانوں نے نعرے بازی کرتے ہوئے پارلیمنٹ ہاؤس کی جانب جانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے لیے آنسو گیس کی شیلنگ اور پانی کی توپ کا استعمال کیا۔

دوسری جانب آنسو گیس کی شیلنگ پر مظاہرین نے پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں تین اہلکار زخمی ہوگئے۔

مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپ ابھی جاری ہے جس سے ڈی چوک کسی میدان جنگ کا نقشہ پیش کرنے لگا ہے۔

جبکہ مظاہرین کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار ہمیں مارنا چاہتے ہیں تو سڑکوں پر ماردیں لیکن ہمیں کسان دشمن بجٹ کسی صورت قبول نہیں۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری