چینی جوڑا اغوا کیس / پیشرفت جاننے کے لئے چین کا پاکستان سے رابطہ


چینی جوڑا اغوا کیس / پیشرفت جاننے کے لئے چین کا پاکستان سے رابطہ

کوئٹہ سے اغوا ہونے والے چینی جوڑے کے کیس میں پیشرفت جاننے کے لیئے چین نے پاکستان سے رابطہ کر لیا ہے۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق کوئٹہ سے 2 روش قبل اغوا شدہ چینی جوڑے کا سراغ تا حال نہ مل سکا۔

مذکورہ معاملے میں پیشرفت جاننے کے لیے چین نے پاکستان سے رابطہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے جناح ٹاؤن سے اغوا ہونے والے چینی جوڑے کی تلاش تاحال جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز کو سی سی ٹی وی فوٹیج سے بھی کوئی مدد نہ مل سکی۔

اس واقعے کو 2 دن گزرنے کے باوجود تاحال تفتیش ایف آئی آر سے آگے نہ بڑھ سکی۔

چین نے شہریوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے پاکستان سے رابطہ کرلیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بیرون ملک موجود شہریوں کا تحفظ حکومت کی ترجیح ہے۔ معاملے پر پاکستان سے رابطے میں ہیں۔

دوسری جانب آئی جی بلوچستان کہتے ہیں کہ صوبے بھر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن جاری ہیں۔

جبکہ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سینیٹر لفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم نے کہا کہ پاکستان میں موجود چینی شہریوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ پریس کلب کے صدر، شہزازہ ذوالفقار نے کہا ہے کہ سرکاری اور پولیس ذرائع سے پتا چلتا ہے کہ دو چینی شہریوں کے اغوا میں پاکستانی طالبان کا ہاتھ ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ 2 روز قبل چینی جوڑے کو کوئٹہ میں ایک ریستوران کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔

یہ چینی جوڑا بلوچستان میں زبان سکھانے کے لیے ایک ادارے سے وابستہ تھے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری