خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین کل ممکن ہوگا


خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین کل ممکن ہوگا

پاکستان میں خانہ کعبہ کی درست سمت کا تعین 27 مئی ہفتہ کو دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر کیا جاسکے گا۔

خبررساں ادارے تسنیم کے مطابق 2017 میں 2 مرتبہ ایسا موقع آئے گا جب جس وقت سورج قبلہ شریف کے عین اوپر سے گزرے گا۔

کل 27 مئی کے بعد 15 جولائی کو بھی سورج دوبارہ کعبہ کے اوپر سے گزرے گا۔

پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق کل 27 مئی کو سعودی عرب میں سورج دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر بیت اللہ شریف کے بالکل اوپر ہوگا اور اُس وقت بیت اللہ شریف کا سایہ نہیں ہوگا۔

اس وقت ملک بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہو گا لہذا پاکستان میں رہنے والے مسلمان عین اُس وقت قبلے کی درست سمت کا تعین کر سکیں گے۔

یاد رہے کہ سعودی ادارہ فلکیات کے مطابق ظہر کی نماز کے وقت سورج کا زوایہ کعبہ کے اوپر 89.93 ڈگری ہو گا جو کہ 90 ڈگری کے زوایے سے صرف 0.07 ڈگری کم ہے۔

اہم ترین پاکستان خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری