حشد الشعبی کے جوان جلد ہی شامی سرحدوں پر پہنچ جائیں گے


حشد الشعبی کے جوان جلد ہی شامی سرحدوں پر پہنچ جائیں گے

عراق کی بدر تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ حشد الشعبی تنظیم کے نوجوان جلد ہی شام کے ساتھ مشترکہ سرحد تک پہنچ جائیں گے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق عراق کی بدر تنظیم کے سیکرٹری جنرل ہادی العامری نے المیادین کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ عراق کی عوامی رضاکار فورس حشد الشعبی کے نوجوان جلد ہی شام کیساتھ مشترکہ سرحد تک پہنچ جائیں گے۔

العامری نے تاکید کی کہ حشد الشعبی کی بھی فریق کو ان کے آپریشن پر اثرانداز ہونے کی اجازت نہیں دیگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حشد الشعبی شام کی سرحدوں پر داعش کیخلاف آپریشن کو دمشق کے علاوہ کسی کے ساتھ ہم آہنگ نہیں کریگی۔

العامری کا داعش کی جانب سے کوجو گاوں میں جرائم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہنا تھا: "کوجو سانحے نے دراصل اسپائکر جرائم کی دوبارہ یاد دلائی ہے۔"

اہم ترین دنیا خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری