سعودی متجاوزین کے فضائی حملے سے 6 یمنی شہید، متعدد زخمی

سعودی متجاوزین کے فضائی حملے سے 6 یمنی شہید، متعدد زخمی

سعودی اتحاد کے جنگی طیاروں نے یمن کے ایک علاقے پر بمباری کرکے 6 عام شہریوں کو شہید اور متعدد کو زخمی کردیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یمن کے صوبہ تعز کے مغرب میں واقع مقبنہ علاقے پر سعودی متجاوزین کے حملے سے 6 عام شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے ہیں۔

یمنی فوج، عوامی رضاکار کمیٹیوں اور مفرور صدر عبدربہ منصور ہادی کے آلہ کاروں کے درمیان اس ملک کے مختلف علاقوں میں شدید جھڑپیں جاری ہیں۔

یہ جھڑپیں ھان اور المنعم پہاڑوں، الصیاحی علاقے، ماتع گاوں اور الضباب کے علاقے میں واقع العمدان چوٹی میں پھوٹ پڑی ہیں۔

یمن کے فوجی ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکار کمیٹیوں کے منصور ہادی کے آلہ کاروں کیخلاف تعز کے جنوب میں واقع الصیرتین چوٹی کے نزدیک جاری منفرد آپریشن کے دوران کئی آلہ کار ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

سعودی اتحاد دو سال سے زائد عرصے سے یمن کے مظلوم عوام پر بم برسارہے ہیں جس کے نتیجے میں ہزاروں یمنی شہید اور زخمی جبکہ لاکھوں بے گھر ہوگئے ہیں۔

اہم ترین اسلامی بیداری خبریں
اہم ترین خبریں
خبرنگار افتخاری